جموں کشمیر میں 82 افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کر دیئے گئے

باغ ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں 82 افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

کاشگل نیوز کے ذرائع کا کہنا کہ جن 82 افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں وہ ضلع باغ میں رہائش پذیر ہیں اور تما م کارڈ غیر قانونی طور پرجاری کر دیئے گے ہیں۔Afghan-NIC-Card-List-2-300x247 جموں کشمیر میں 82 افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کر دیئے گئے

واضح رہے کہ جموں کشمیر کااپناایک قانون موجود ہے جس کے تحت جموں کشمیر کا ڈومیسائل رکھنے کے علاوہ کسی کو وہاں کا شہری تصویر نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن حکومت کی ملی بھگت سے کشمیر کی آبادی پہ اثر انداز ہونے کے لئے افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گے ہیں۔

ذرائع جا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے بعد جموں کشمیر کی عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ عوام میں شدید و غصہ پایا جاتا ہے۔

جموں کشمیر میں افغان شہریوں کو مستقل سکونت دینے کا انکشاف

عوامی ایکشن کمیٹی نے بھی اس اقدام کی بھرپور مزاحمت کی ہے اور کہا ہے کہ فی الفور ایسے جعلی شناختی کارڈ منسوخ کئے جائیں بصورت دیگر عوامی ایکشن کمیٹی سخت اقدام اٹھانے پہ مجبور ہوگی۔Afghan-NIC-Card-List-1-300x140 جموں کشمیر میں 82 افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کر دیئے گئے

کاشگل نیوز کومذکورہ 82 افغان شہریوں کو جاری کئے گئے شناختی کارڈ کی فہرست بھی موصول ہوگئی ہے جسے ہم اس نیوزکے ساتھ منسلک کرکے ویب سائٹ میں شائع کر رہے ہیں۔