کھرمنگ میں گرین ٹوریزم کے نام پر عوامی زمینوں قبضے کے خلاف احتجاج

کھرمنگ(نمائندہ کاشگِل نیوز)

 

گلگت بلتستان کے دورافتادہ ضلع اور بارڈرایریا کھرمنگ میں گرین ٹوریزم کے نام پرپاکستانی سرکار کی طرف سے گلگت بلتستان کی عوامی زمینوں اور سیاحتی مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں سیاسی و سماجی رہنماوں کے علاوہ علماء کرام نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "گلگت بلتستان کو فلسطین نہیں بننے دینگے” اور "گرین ٹوریزم کے نام پر زمینوں پر قبضہ نامنظور” جیسے نعرے درج تھے۔

اس دوران مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان گرین ٹوریزم کے نام پر عوامی اراضیات پر غیرقانونی قبضہ کررہی ہے اگر حکومت ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے بصورت دیگراحتجاج کو پورا جی بی میں پھیلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے