باغ ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیرا نتظام جموں کشمیر کے باغ بار ایسو سی ایشن کے وکلانے کہا ہے کہ پر امن خطے میں رینجرزفورس کی ضرورت نہیں ہوتی۔
باغ بار ایسو سی ایشن کے وکلاء نے غیر ملکی غیر ریاستی بھرتیوں کے خلاف ایک متفقہ قرار داد منظورکرلی ہے۔
قرار داد میں کہا گیا کہ رینجر کی ضرورت پرامن خطے میں نہیں پولیس نے آزاد کشمیر کو پرامن بنایا ہوا ہے یہی ہماری آرمی رینجر ہے۔
واضع رہے کہ گذشتہ دنوں مظفر آباد حکومت نے ریاست میں رینجرزکی تعیناتی کے احکام جاری کئے تھے جس کی عوامی حلقوں میں شدید مخالفت سامنے آرہی ہے ۔
عوامی حلقوں نے بلوچستان اورخیبر پختونخوا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جہاں مکمل طور پر آرمی تعینات ہے اور امن امان غیر مستحکم ہے ، لہذا جموں کشمیر پہلے سے پر امن ہے اگر یہاں رینجرز یا آرمی تعینات کردی گئی تو ریاست جموں کشمیر بھی آگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے ۔