غزہ پر سامراجی جارحیت کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ( کاشگل نیوز)

 

راولپنڈی میں ورکرز موومنٹ کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے سامنے غزہ پر سامراجی جارحیت کے خلاف فلسطین بچاؤ کے عنوان سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرہ میں ترقی پسند سوشلسٹ پارٹیوں جنرل ورکرز یونین اور راولپنڈی شہری محاز کے دوستوں نے شرکت کی۔

شرکاء احتجاج نے اسرائیل مردہ باد ، امریکہ مردہ باد ، سامراجیت مردہ باد ، جارحیت مردہ باد، انقلاب زندہ باد، دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہو جاو ، دنیا بھر کے مظلومو ایک ہو جاو، فلسطین کو آزادی دو کے نعرے بلند کئے۔

شرکاء احتجاج سے ورکرز موومنٹ کے رہنما کامریڈ ساجد کاشر، عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما کامریڈ بشیر حسین انقلابی کیمونسٹ پارٹی کے رہنما عمران خالق، جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے رہنما جبار کاشر اور ننھے کامریڈ موحند نےخطاب کیا۔

مقررین نے عالمی سامراجی طاقتوں کی قبضہ گیریت ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سامراجیت اور سامراجی طاقتوں اور طفیلی ریاستوں کے حکمرانوں کے خلاف سوشلسٹ انقلاب کی جدوجہد تیز کرنے کی بات کی ، دنیا بھر کے محنت کشوں مظلوموں محکوموں مجبوروں کو ایک دوسرے سے اتحاد اور یکجہتی کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ بربریت جبر اور استحصال پر مبنی نظام کے خاتمے اور سوشلسٹ سماج کے قیام تک جدوجھد جاری رکھنے کےعزم کا اظہار کیا۔

کامریڈ اکبرعلی، ڈاکٹر طلعت محمود عباسی، چوہدری سہیل ، ایڈووکیٹ نوید احمد، کامریڈ ڈاکٹر جاوید رانا، کامریڈ مدثر محبوب ،کامریڈ فرحان کامریڈ فیاض اور دیگر شرکاء نے امریکی سامراجیت اسرائیلی صیہونیت کے خلاف پاکستان میں مستقل طور پر کمپئین چلانے کے لئے عزم کا اظہار کیا اور یہ تجویز کیا گیا کہ یکم مئ کو بھی راولپنڈی اسلام آباد کے محنت کشوں اور ترقی پسند انقلابی پارٹیز کا اتحاد قائم کر کے اسرائیلی جارحیت اور سامراجیت کے خلاف فلسطین بچاؤ مارچ کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے