راولاکوٹ سے صحافی حارث قدیر گرفتار

راولاکوٹ ) کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیرا نتظام جموں کشمیر کے علاقے راولاکوٹ صحافی حارث قدیر کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ڈی ایس پی نے اپنے آفس بلایا اور وہاں سے گرفتار کر لیا۔

تاحال گرفتاری کی کوئی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

ایک پیشہ ور صحافی کی بلاوجہ گرفتاری کرنا قابل مذمت ہے۔

اس سلسلے میں کاشگل نیوز کے چیف ایڈیٹر نے حارث قدیر کی گرفتار ی کو ریاست کی جانب سے صحافت کو اپنے زیر کنٹرول رکھنے اور صحافیوں کی آزاد رپورٹنگ کو دبانے کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حارث قدیر نہ صرف بلاتفریق صحافت کرنے والے ایک صحافی ہیں بلکہ مختلف مسائل پر اپنے آزادانہ اور بلاخوف و خطر رائے رکھنے والے لکھاری و تجزیہ کار ہیں۔

ادارہ حارث قدیر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔