گلگت بلتستان : سیاسی رہنما شبیر مایار پر سخت کڑی نظر، نقل و حرکت مزید محدود

کھرمنگ (نمائندہ کاشگِل نیوز)

 

گلگت بلتستان میں ریاست کی جانب سے تواناعوامی آوازاور سیاسی رہنما شبیر مایار پر نگرانی سخت کردی گئی ہے اور ان کی نقل و حرکت مزید محدود کردی گئی ہے۔

کھرمنگ سے نمائندہ کاشگل رپور ٹ کرتے ہیں کہ 6 مئی بروز منگل کی صبح شبیر مایار کے ساس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر شبیر مایار انہیں ہسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن اسے روک دیا گیا۔

شبیر مایارنے ایس پی کھرمنگ سے پراجازت مانگا کہ اپنے بیمار ساس کو ہسپتال میں داخل کرے گا تو انہیں پولیس کی جانب سے انہیں اجازت نہیں دی گئی۔

مجبور ی کی حالت میں شبیر مایار نے مریضہ کو سرمک ہسپتال میں داخل کیا تو وہاں بھی پولیس پہنچ گئی۔

واضع رہے کہ شبیرمایار کی نقل وحرکت مکمل محدود کردی گئی ہے اگر وہ اپنے گھر اور محلے سے توڑا دور جانا چاہے تو اسے پولیس سے اجازت لینی پڑتی ہے۔

نمائندہ کاشگل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کی ہے ایس پی کھرمنگ کے حکم پر ہسپتال میں شبیر مایار کی نگرانی کیلئے باقاعدہ پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار تعینات کردیئے ہیں ۔

شبیر مایار گذشتہ سال ایک سال سے مسلسل ریاستی پابندیوں کا شکار ہے ۔کبھی گلگت سے انہیں پولیس گرفتار کرتا ہے تو کبھی سکردو سے ۔

ان پر ریاست کی جانب سے الزام  ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی وسائل اور اراضیات کے حوالے سے لوگوں کو اکسارہا ہے کہ انہیں فوج ہڑپنا چاہتی ہے۔

شبیر مایار کی سخت نگرانی کر کے انہیں ذہنی طور پر ٹارچر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والوں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیکر ان کی زندگی اجیرن بنادی جاتی ہے۔