راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا دکان ملازم چل بسا

راولپنڈی (کاشگل نیوز)

 

راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ننکاری بازار کا غریب ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈکیتی کا واقعہ 10 مئی 2025ء کی رات آٹھ بجے تھانہ گنجنڈی کی حدود موہن پورہ میں پیش آیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گڑ گلی ننکاری بازار میں ذائقہ رائس دکان پر ملازم عابد اپنے دکان کے مالک حسنین معاویہ اور حیدر کے ہمراہ گاڑی میں سامان اور رقم 21 لاکھ روپے دکان سے لے کر موہن پارہ نزد پوسٹ گریجویٹ کالج فار وویمن آئے اور موٹر سائیکل سوار دو ڈکیت نے انہیں دبوچ لیا اور ملازم عابد سے رقم والا بیگ چھیننے کی کوشش کی۔

تاہم مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کی جس سےگولیاںاس کے پیٹ پر جالگیں۔

ڈاکو بیگ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی دکان ملازم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس تھانہ گنجنڈی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔