وادی نیلم میں لاکھوں کی جعلی کرنسی برآمد ،ملزمان گرفتار

نیلم ( کاشگل نیوز)

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے علاقے وادی نیلم لاکھوں کی جعلی کرنسی برآمد ہونے پر ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیلم ماربل کے مقام پر دوران تلاشی نصیر حسین شاہ و ممتاز چوہدری نے ایک لاکھ سے زاہد جعلی کرنسی محمد شاہ میر ولد امجد شریف، انس نور ولد نور محمد سکنہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے تحویل میں لے کر ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ جعلی کرنسی کے کاروبار کرنا بغیر خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے ممکن نہیں ہے۔

Share this content: