اسلام آباد میں نوجوان جبری لاپتہ ، اہلخانہ کا فوری انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد (کاشگل نیوز)

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی-15 میں ایک نوجوان کے اغواء کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق، مدعی انعام اللہ ولد لیاقت علی نے بتایا کہ 29 جون 2025 کو صبح 4:50 بجے کے قریب نامعلوم افراد دو گاڑیوں، ایک ویگو ڈالہ اور ایک فارچونر میں سوار ہو کر آئے اور ان کے بھائی کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے۔

مدعی نے بیان دیا کہ ان کے بھائی کو زبردستی اٹھایا گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق، نوجوان کو گاڑی میں ڈال کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس دوران انعام اللہ کا بھائی چیخ و پکار کرتا رہا تاہم اغواء کار نوجوان کو زبردستی ساتھ لے گئے جبکہ مدعی نے مزید کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے بھائی کو کسی نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے جہاں اس پر شدید جسمانی تشدد کیا گیا۔

ایف آئی آر نمبر 1072/25، بجرم دفعہ 365 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ سنگجانی میں درج کر لی گئی ہے۔

پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال اغواء کاروں یا گاڑیوں کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس تاحال سست روی کا شکار ہیں اور اور اغوا کاروں ابھی تک سراغ نہ لگا سکی۔ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کے بھائی کو بازیاب کرایا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

Share this content: