لیاری میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری میں جمعے کے روز رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 27 افراد کے ہلاکت کی تصدیق کے بعد جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان الحسیب خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیاری کے علاقے میں منہدم ہونے والے عمارت کے حوالے سے ریسکیو آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ان کے مطابق ریسکیو آپریشن تقریبا 53 گھنٹے جاری رہا اور اس دوران ریسکیو 1122 کے قائم مقام ڈائریکٹر عابد جلال الدین شیخ جائے حادثہ پر موجود آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

Share this content: