جے کے پی این پی کا گلگت بلتستان کے اسیر ہنمائوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

راولاکوٹ( کاشگل نیوز)

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی پونچھ کے ضلعی کونسل سیشن میں گلگت بلتستان کے سیاسی ورکرز پر شیڈیول فورتھ کے نفاذ اور گلگت عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیر رئنماوں کی گرفتاریوں اور انھیں پابند سلاسل کرنے کے ریاسی عمل کو عوام دشمن ریاستی جبر قرار دیا گیا۔

کونسل سیشن میں اسیران کو فی الفور رہا کرنے اور شیڈیول فورتھ جیسے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کونسل سیشن میں پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں سیاسی کارکنوں پر جن میں خواتین سیاسی ورکرز بھی شامل ہیں درج کی جانے والی ایف آئی آرز کی مزمت کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دیا گیا۔ اس ریاستی عمل کو قابض کی قبضہ گیریت کو دوائم بخشنے کے منصوبوں کی کڑی قرار دیا گیا۔

ان تمام مقدمات اور ایف آئی آرز کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سیشن میں جموں کشمیر چوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے یہ اپیل کی گئی کہ گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی کے اسیران کی رہائی کے لیے احتجاج منظم کرے۔

Share this content: