توہین رسالت کا الزام، چکوال کے رہائشی کے خلاف جموں کشمیر میں مقدمہ درج

مبینہ طور پر توہین رسالت کے مرتکب ہونے والے چکوال کے رہائشی کے خلاف پاکستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملز م کے خلاف باقاعدہ تھانہ پانجگراں میں مقامی امام مسجد نے درخواست دائر کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ ’چکوال سے تعلق رکھنے والی مذہنی شخصیت نے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی ہے جس کا ثبوت ویڈیو کی صورت میں موجود ہے۔‘

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ’اس شخص نے دو مسالک کے درمیان تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی ہے لہٰذا اس کے خلاف قانون کاروائی کی جائے۔‘

واقعے کے بعد متعلقہ علاقوں پہٹکہ کہوڑی شاہرہ نیلم میں عوام نے سڑک بند کر کے احتجاج کی جس کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

دو دن تک مذکرات جاری رہنے کے بعد جب باقاعدہ ایف آئی آر نہ ہو سکی تو منگل کی شام مظفرآباد نیلم کی تمام سڑکیں بند کر کے مختلف مقامات پر احتجاج ہوئے۔ تین گھنٹے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف 295C کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Share this content: