جموں و کشمیر: عدالت نے سنٹرل پریس کلب کے متنازعہ انتخابات پر روک لگا دی

مظفرآباد ( کاشگل نیوز )

سنٹرل پریس کلب کے متنازع الیکشن پر عدالت ڈسٹرک جج مظفرآباد نے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

دو روز قبل عدالت سیشن جج میں فریقین کے درمیان معاہدہ ہونے پر عدالت سیشن جج کیس کو داخل دفتر کر دیا اور انتظامیہ کو حکم دیا کہ الیکشن کروائیں ۔

الیکشن کمشنر راجہ افتخار احمد نے انتظامیہ کی منظوری کے بغیر ہی الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جس پر سیکرٹری مالیات نسرین شیخ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سینٹرل پریس کلب کا الیکشن آئین کے مغائر کروا جا رہا ہے اور الیکشن کمشنر نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئین کی تمام شقوں کی خلاف وزی کی ہے ۔

جس پر عدالت نے سیکرٹری مالیات نسرین شیخ کے موقف پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صدر پریس کلب ،جنرل سیکرٹری پریس کلب اور الیکشن کمشنر راجہ افتخار کو کلب سے متنازع الیکشن کروانے سے روک دیا اور آئندہ تاریخ پر عدالت نے طلب کر لیا ہے۔

جبکہ الیکشن کمشنر نے عدالتی حکم کی خلاف وزی کرتے ہوئے متنازع الیکشن کے نتائج بھی جاری کر دیے ہیں۔

سیکرٹری مالیات نسرین شیخ نے عدالت میں توہین عدالت بھی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Share this content: