مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اساتذہ کی ایپ گریڈیشن، ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی اور دیگر پیشہ ورانہ مطالبات کو لے کر اسکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کی جانب سے مظفرآباد کے علی اکبر اعوان ہائی اسکول میں دیا جانے والا دھرنا غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ ہم نے وقتی طور پر دھرنا موخر کیا ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا تو آئندہ مرحلے میں سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سامنے باقاعدہ احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
دھرنے کے دوران اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے، اپ گریڈیشن کے معاملات کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور تعلیمی میدان میں دیگر بنیادی مسائل کو حل کیا جائے تاکہ تعلیمی نظام متاثر نہ ہو۔
دوسری جانب وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی نے اساتذہ تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران انہیں یقین دہانی کروائی ہے۔
Share this content:


