گلگت: فراز نگری و دیگر قائدین کی عدم رہائی پر احتجاجی دھرنوں کا فیصلہ

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے فراز نگری اور دیگر قائدین کی عدم رہائی پر احتجاجی دھرنوں کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ بیان کیں کہا گیا ہے کہ حکمران جان بوجھ کر عوام کو مذاحمت پر مجبور کر رہے ہیں ظلم وجبر کا یہ سلسلہ نہ رکا تو تمام اضلاع میں دھرنوں کا اعلان کرینگے، فراز نگری سمیت تمام اسیران کی رہائی کیلئے پوری قوم یکجا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکز سے جاری بیان میں نگر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے نوجوان رہنماء فراز نگری کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا گیا ہے ۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پر امن احتجاج اور اپنے قومی وسائل کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین اس جبر کا جوانمردی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور انکی قربانی جلد رنگ کے آئیگی عوامی ایکشن کمیٹی کے موقف اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی پوری قوم نے تائید کرکے واضح کر دیا کہ پوری قوم متحد ہے اور اپنے وسائل کے تحفظ کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کا حصہ ہے اب گرفتاریوں اور ایف آئی آرز سے اس قومی تحریک جو نہیں دبایا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جان بوجھ کر عوام کو مذاحمت پر مجبور کر رہے ہیں ،فراز نگری سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام قائدین کو فوری رہا نہیں کیا گیا تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کرینگے ۔

بیان میں گیا کہ لینڈ ریفارم ، ایکٹ ، سوست بارڈر پر تاجروں کا استحصال ، منرل ایکٹ سمیت دیگر مطالبات کو لیکر قومی تحریک فیصلہ کن موڑ کی طرف جارہی ہے پوری قوم تیاری کرے ۔

Share this content: