پاکستانی جموں کشمیر کو 29 ستمبر سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنیکا اعلان

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کو 29 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے ذریعے بند کرنے کااعلان کیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق 29 ستمبر سے پورے کشمیر میں غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق کی مسلسل پامالی، مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی بے حسی کے خلاف یہ فیصلہ مشترکہ مشاورت سے کیا گیا۔

کوٹلی میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔

ممبران جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال عوام کی غیرت، اتحاد اور اپنے حقوق کے تحفظ کا اعلان ہے۔

Share this content: