عوامی ایکشن کمیٹی کے گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر بابا جان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈووکیٹ احسان کوبنیادی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ریاست رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بتدریج جاری ہے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے بزرگ اسیر رہنما ایڈوکیٹ احسان دل کی بیماری میں مبتلا ہے انکے آپریشن کے بعد تفصیلی معائنے کے لئے ڈاکٹرز نے اسلام آباد ریفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جبکہ دوسری طرف حکومت اور ریاستی ادارے رکاوٹ پیدا کررہے ۔
انہوں نے تمام بار ایسوسی ایشنز اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Share this content:


