مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزراء حکومت کی پریس کانفرنس میں پولیس سپاہیوں کے کچھ مطالبات کی منظوری کے اعلان کے بعد مرکزی دفتر پولیس کی جانب سے تمام افسروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جملہ سٹاف کی حاضری کی رپورٹ ہر دو گھنٹے بعد ارسال کی جائے اور غیر حاضر سپاہیوں کی فہرست اور جملہ کوائف مرکزی دفتر کو بھیجے جائیں۔
پولیس اہلکاروں نے وزراء حکومت کے اعلان پر کہا ہے کہ محض مطالبات کا پانچ فیصد حصہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کم از کم 80 فیصد مطالبات منظور ہونگے تو ہڑتال ختم کی جائے گی۔
واضع رہے کہ بروز جمعہ سے پولیس اہلکاروں نے دوبارہ دھرنے لگانے اور احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
پولیس اہلکاروں کی بڑی اکثریت ابھی تک کام چھوڑ ہڑتال پر ہے۔
Share this content:


