میر پور ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیرکے علاقے میرپور منگلا کے مقام پر عوام نے بجلی کی طویل بندش اور کم وولٹیج کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میرپور منگلا روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔
مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک بجلی کی بحالی مکمل طور پر نہیں ہوتی، احتجاج جاری رہے گا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، جبکہ وولٹیج کی کمی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ گھریلو امور، پانی کی فراہمی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں، جس پر شہری مجبوراً سڑکوں پر نکل آئے۔
Share this content:


