کامریڈ آفتاب احمد کی ساتویں برسی کے موقع پر جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی باغ برانچ کی صدر کرن کنول، ممبر طلبہ فرنٹ کمیٹی ایمن نے تراڑ کھل میں تنظیمی دورہ کیا۔
دورے کے دوران تنظیمی دوستوں کیساتھ ملاقات میں ممبر سینٹرل کمیٹی جاوید اقبال، ڈاکٹر پروین جاوید، سیکرٹری فنانس جبار کاشر ایڈووکیٹ، صدر راولپنڈی برانچ احسان تصدق کے علاوہ گلوبل پارٹی کے مرکزی رہنما یاسین انجم بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شرکا نے کہا کہ کامریڈ آفتاب پارٹی کے اندر لکھنے اور پڑھنے کا رجحان پیدا کر گئے، کیڈر پارٹی کی بنیاد مطالعے کا رجحان ہی بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خارجی سطح پر محب وطن اور ترقی پسند قوتوں کے شعوری بنیادوں پر اتحاد کی نہ صرف خواں رہے بلکہ عملی اقدامات زندگی کی آخری سانسوں تک جاری رکھے۔
آخر میں انوہں نے کامریڈ آفتاب کی جدوجہد کو لال سلام پیش کیا۔
Share this content:


