میرپور: اسلام گڑھ سے خاتون کی لاش برآمد، ذیادتی و قتل کا خدشہ،2 افراد گرفتار

میرپور( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع میرپور کے علاقے اسلام گڑھ میں ویرانے سے خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعدذیادتی اور قتل کے خدشات پر 2 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

اسلام گڑھ رڑاہ بڑجن روڈ پر خاتون کی لاش ملنے کے واقعے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت رشیدہ بی بی زوجہ محمد اقبال، ساکن چک نمبر 125 چک جمرہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے، جو اس کے پرس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پر تھانہ اسلام گڑھ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کروایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اسے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکی گئی۔

رشیدہ بی بی کو فیصل آباد سے آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گاؤں کے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے، اور مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مکمل انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔

Share this content: