گلگت بلتستان : عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیر رہنما ڈھائی ماہ بعد ضمانت پر رہا

گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیر رہنما ڈھائی مہینے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے۔

جن رہنماوں کی ضمانت ہوگئی ہے ان میں انجینئر محبوب ولی، ممتاز نگری، نفیس ایڈووکیٹ، تعارف عباس ایڈووکیٹ، ابرار بگورو، اسلم انقلابی ، شیرنادر شاہی، اصغر شاہ، وحید حسن ، غلام عباس ایڈووکیٹ، سرفراز نگری، اور عرفان اذاد شامل ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے مرکزی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ ، مسعود الرحمان، اور منظر مایا تاحال پابند سلاسل ہیں۔

احسان ایڈووکیٹ کوگلگت ہسپتال میں آپریشن کے بعد پاکستان ریفر کر دیا گیا ہے۔

ان رہنمائوں کو بنیادی عوامی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ جرگہ انعقاد کرنے کے پاداش میں عسکری اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر گرفتار کیا گیاتھا۔

واضع رہے کہ بلوچستان ، خیبر پختونخوا، سندھ، جموں کشمیر سمیت پنجاب بھر میں انسانی آزادی اور ان کے حقوق کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو ریاست مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے دبا رہی ہے۔

Share this content: