وادی نیلم: خستہ حال سڑک پر آئے روزحادثات باعث ہلاکتوں پر عوام سراپا احتجاج

نیلم ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر وادی نیلم گریس کے آخری علاقہ تاؤبٹ کریم آباد پڑی میں حادثہ کے بعد عوام علاقہ روڈ کی موت کے کنویں جیسی حالت گورنمنٹ کی لاپروائی منتخب نمائندوں اور محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی نا اہلی کے خلاف سراپا احتجاج ایک ہی جگہ پہ کئی مرتبہ ایکسیڈنٹ سے درجنوں لاشیں اٹھانے کے بعد عوام روڈ پر نکل آئی۔

ساوناڑ سے تاؤبٹ تک مولانا یحییٰ صاحب کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاج میں شرکت کی۔

مقررین اور مظاہرین نے حکومت وقت منتخب نمائندے اور محکمے کو صرف ایک ہفتے کا وقت دیا کہ وہ اپر گریس روڈ کی قاتل چڑھائیوں کو ختم کریں۔اور کیل سے پھلاوائی روڈ جو انتہائی ناقص بنی ہے جو ایک سال کے اندر ہی دوبارہ ختم ہو رہی ہے اس کی دیواریں اکھڑ رہی ہیں روڈ پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو رہی ہے۔اس روڈ پر بد دیانتی کا مظاہرہ کرنے والے ٹھیکیدار محکمے کے ایس ڈی او سمیت تمام زمہ داران کی خلاف کمیشن بنا کر کارروائی کا آغاز کیا جائے اور روڈ کو بہتر کیا جائے ۔

ان کجا کہناتھا کہ ایسے ہی محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور تمام ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی جائے۔

عوامی مظاہرے کے ردعمل میں چوکی آفیسر نے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہفتے میں یہ تمام کام نہیں ہوئے اس سے بھی شدید اور طویل احتجاجی سلسلہ شروع ہوگا ۔اگر ہماری مین روڈ نہیں بنتی تو ہم کسی بھی قسم کی سائیڈ کی لنک روڈیں جو سیاحت یا دیگر مقاصد کے لئے ہیں انہیں نہیں بننے دیں گے۔

Share this content: