جموں کشمیر: ایک بھائی ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا، دوسرا حکومت کے ہاتھوں یرغمال

بھمبر ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع بھمبر کا رہائشی9 جولائی کو کچے کے ڈاکو سابق فوجی و استاد ماسٹر محمد جاوید ملک (ساکن پوتھی، برنالہ بھمبھر) کو اغوا کر کے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری طرف ان کے بھائی ڈاکٹر محمد اجمیر، جو بھمبر یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے، کو 7 ماہ سے وائس چانسلر نے ملازمت سے برخاست کرتے ہوئے تنخواہ بند کر رکھی ہے، اسسٹنٹ پروفیسر کی بھمبر سے ہی تعلق رکھنے والے وزیراعظم اور سینئر وزیر تک رسائی کی ممکن نہیں ہو پا رہی لہذا غداری سیکرٹریٹ اور معاملہ مختلف عدالتوں کے رحم و کرم پر ہے ۔ کچے کے ڈاکوں کے ہاتھوں اغواہ ہونے والے مغوی جاوید ملک کے قریبی عزیز نے بتایا کہ ایک بھائی ڈاکوؤں کے پاس، دوسرا تنخواہ کے بغیر دربدر ہے… حکومت سے یا بحالی چاہیے یا 15 سالہ پنشن تاکہ تاوان ادا کر سکیں۔

ریاستی بے حسی کی انتہا دیکھئے ، ڈاکو ایک طرف اور ادارے دوسری طرف ہیں ۔

متاثرینِ کے ورثاء نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور VC بھمبر یونیورسٹی سے فوری نوٹس لینے ، مغوی کی بازیابی اور اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی کی اپیل کر دی۔

Share this content: