جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی لیپہ ویلی میں حق حکمرانی و حق ملکیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبران نے شرکت کی۔
لیپہ کی عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنے مہمانوں کا استقبال کیا اور حق ملکیت و حق حکمرانی کے حصول کے لیے جوش و جذبہ دیکھایا۔
یہ کانفرنس لیپہ ویلی کی پہلی تاریخی کانفرنس ہے جس میں عوامی پاور شو دیکھا گیا۔
لیپہ ویلی عوامی اتحاد نے ثابت کیا ہے چند چاپلوسوں نے ویلی کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
اس علاقے کے سیاسی نمائندوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کی وجہ سے آج عوام کھل کر ان کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔
یاد رہے نام نہاد آزاد جموں کشمیر میں حکمران ٹولہ الیکشن 2026 کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ لیکن عوام نے اس سوکالڈ جمہوریت کو ننگا کر دیا ہے۔
Share this content:


