پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں لاہور سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کی پر اسرا ر موت واقع ہوگئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق رکشہ ڈرائیور ایک 18 سالہ لڑکی کو باغ ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا۔
لڑکی سے ابتدائی معلومات لی گئی تو لڑکی نے بتایا اس کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ باغ میں ٹیسٹ دینے آئی ہے۔
دوران علاج لڑکی جانبر نا ہو سکی۔ ہسپتال انتظامیہ نے باغ پولیس کو آگاہ کیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس نے لڑکی کے ورثاء سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد ورثاء میت لینے لاہور سے باغ آ رہے ہیں۔
لڑکی باغ میں کس کا انٹرویو دینے آئی تھی یہ تاحال کنفرم نہیں ہوسکا۔
ورثاء کے آنے کے بعد ہی ان کی اجازت سے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
Share this content:


