چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،ایکشن کمیٹی

پاکساتن کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

عوامی ایکشن کمیٹی براٹلہ اور کوٹلی سوہلناں میں حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس کے ساتھ خلف برداری کی تقریب میں عوام علاقہ کی شرکت کی۔

عوام علاقہ نے اس عہد کا اظہار کیا کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

عوام علاقہ نے کہا کہ عوامی تحریک کے سفر میں چڑہوئی اور ملحقہ علاقوں کے عوام تحریک کے ساتھ جدوجہد میں مصروف عمل رہیں گے اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقاء کی جنگ لڑتے رہیں گے اور وقت کے فرعونوں کے سامنے علم بغاوت بلند کرتے رہیں گے۔

یاد رہے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے انتظامیہ کو 29 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی ہوئی اگر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نا کیا گیا تو پورے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Share this content: