پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع مظفرآباد میں ایک اور حاملہ خاتون کو قتل کردیا گیا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد حلقہ کھاوڑہ چوتھلہ میں عتیقہ نامی بے گناہ لڑکی کوبے دردی سے قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے۔
ذرائع کاعویٰ ہے کہ سسرالیوں کے ظلم کے شکار معصوم لڑکی جو چھ ماہ کی حاملہ تھی اسے شوہر وحید نے اپنے باپ ادریس کے ساتھ ملکر تشدد کے بعد قتل کر ڈالا۔
ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ مقتولہ چار دن کی بھوکی بھی تھی۔
علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ قاتلوں کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے، والدین کی غربت کا فائدہ اٹھا کر ان کی آواز دبائی جا رہی ہے۔ اورپوسٹ مارٹم رپورٹ چھپائی جا رہی ہے۔
Share this content:


