پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے راولاکوٹ کے یونین کونسل بنجوسہ سے تعلق رکھنے والے کونسلر افتخار خان ایڈووکیٹ کے خلاف عوام نے احتجاجاً شاہراہ بلاک کردیا اور ایف آئی آر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کونسلر افتخار خان ایڈووکیٹ کی طرف سے اسسٹنٹ کمیشنر کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تازہ تیار کی گئی سڑک پر گاڑیاں چڑا کر اس کو خراب کیاگیا۔
جس پر عوام علاقہ حسین کوٹ دریک بنجوسہ کا احتجاجاً دریک عید گاہ سے روڈ بند کر کے روڈ خراب کرنے والے کونسلر افتخار ایڈووکیٹ کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تاہم ابھی شرکاء احتجاجاً نے ڈی چوک راولاکوٹ سے روڑ بند کرکے شدید احتجاج شروع کر رکھا ہے۔
پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔
مظاہرین کے احتجاج کے باعث راولاکوٹ ہجیرہ تراڑ کھل مین شاہراہِ مکمل بند ہے۔
Share this content:


