جموں و کشمیر : بارشوں سے ٹمبر مافیا کا پول کھل گیا، درختوں کی تنوں سے ڈیم بھر گئے

باغ ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے کٹے ہوئے درختوں کے تنوں سے ڈیم بھرگئے۔

سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے تصاویر میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی کی سطح پر درختوں کی ایک تہہ دودور دکھائی دے رہی ہے ۔

عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں نے ٹمبر مافیا کا پول کھول دیا ہے جو برسوں سے قیمتی درختوں کی کٹائی اور بے پار میں قدرتی ماحول کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح پر تیرتے ہوئے درختوں کے یہ تنے در اصل ٹمبر مافیا کی جانب سے کاٹے گئے درخت ہیں جنہیں جنگلات کے مختلف حصوں میں لوگوں کی نظروں سے چھپاکر رکھا گیا تھا اور اب حالیہ طوفانی بارشوں کے ریلوں سے بہہ کر ڈیم تک پہنچے ہیں ۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف جموں و کشمیر ، ماحولیاتی ایجنسی اور حکومت وقت اور اداروں سے درخواست ہے کہ فوری طور پہ کمیشن بنا کر شفاف تحقیقات کریں اور سامنے لائیں وہ مکروہ چہرے جو ہماری نسلوں کو ختم کرنے پہ تُلے ہیں ۔ کیا کوئی باشعور اتنی تباہی دیکھ کر چُپ رہ سکتا ہے۔

Share this content: