پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میںگذشتہ دنوں 13 اگست کو خود مختارکشمیر کا نعرہ لگانے کے جرم میں 200 سے زائد طالب علموں کے خلاف مقدمے، 35 سے زائد نوجوان گرفتار کی غیر مشروط رہائی کے لیے آج آزادی اور ترقی پسند اتحاد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
راولاکوٹ اور گردونواح کے عوام،آزادی پسند اور ترقی پسند کارکنان نے ہمیشہ کی طرح آج پھر تاریخ کی درست سمت پر کھڑے ہونے کا فیصلہ کر کہ حکمران طبقے، اسٹیبلشمنٹ اور مقامی انتظامیہ کو واضع پیغام دیا ہے کہ ریاستی جبر اور ریاستی دہشتگردی کی ہر شکل ہمارے لئے ناقابل قبول ہے آذادی اظہار رائے عوام کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
دوسری طرف انتظامیہ نے دیگر اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری طلب کر رکھی ہے راولاکوٹ پولیس کی بڑی نفری پہنچ گئی۔ کریک ڈاؤن کا خدشہ ہے۔ لوگوں کا کہنا اگر ایسا ہوا تو پوری ریاست سراپا احتجاج ہو گی۔
Share this content:


