پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر بھر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کال پر تیاریاں عروج پر ہیں۔
ڈسٹرکٹ، تحصیل، یو سی اور وارڈ لیول کی سطح پر عوامی آگاہی اور ہڑتال کو کامیاب بنانے کےلئے کانفرنسز، اجلاس، کارنر میٹنگز اور سٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ضلع باغ، پونچھ، مظفرآباد، میرپور، کوٹلی، بھمبر سمیت تمام اضلاع میں منظم کمپئین جاری ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے متحرک کارکنان و ذمہداران سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فورم پر متحرک نظر آ رہے ہیں۔
اس کے علاؤہ تاجر کمیٹیوں اور خواتین کمیٹیوں کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جا چکا ہے، جوکہ منظم جہدوجہد کے لیے خوش آئند ہے۔
یاد رہے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 38 نکاتی ایجنڈا حکومت کو پیش کیا ہے۔ جس پر مقررہ وقت 29 ستمبر تک عملدرآمد نا ہونے کی صورت میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ ہے سارے مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر 29 کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ایک دفعہ پھر غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام و شٹر ڈائون کرئے گی۔
علاؤہ ازیں الیکشن 2026 کے حوالے سے بھی عوام کی نظر عوامی ایکشن کمیٹی پر ہے کہ کوئی لائحہ عمل آئے اور اس پر عمل کیا جائے کیونکہ پچھلے 78 سالوں سے جو غیر ملکی سہولت کار جموں کشمیر پر مسلط ہیں انھیں عوام شعوری طور پر مسترد کر چکے ہیں۔
Share this content:


