پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبا نمائندوں نے ایک بڑی بیٹھک کا انعقاد کیا ۔
بیٹھک میں راولاکوٹ میں گرفتار طلبا اور نوجوانوں کی فوری رہائی اور بے بنیاد مقدمات کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلہ کیا گیا کہ 19اگست کو راولاکوٹ میں ہونے والے احتجاج میں طلباء کی بھرپور شرکت کریں۔
تمام تعلیمی اداروں میں ریاستی ظلم و بربریت اور خفیہ اداروں کی ایما پر کی جانے والی سازشیں کو بے نقاب کرتے ہوئے مزید آگہی نشست منعقد کئے جائیں گے۔
اجلاس میں مزید فیصلہ کہا گیا کہ گرفتار طلباء کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو تمام تعلیمی اداروں سے طلباء کو لیکر سڑکوں پر نکلیں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔
Share this content:


