گلگت( نمائندہ کاشگل نیوز)
ایڈوکیٹ محمد علی یار نے کہا ہے کہ ہم پولیس اور ایف سی کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کی پر پرامن دھرنے پر رات گئے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ درآمد شدہ سامان پر سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکسوں کا نفاذ ناقابل قبول ہے۔
No taxation without Representation”
کے اصول کے مطابق، گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی یا سینیٹ میں نمائندگی حاصل نہیں، اس لیے وفاقی ٹیکسز کے نفاظ کی کوشش غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے ان ٹیکسوں کے نفاظ کو غیر قانونی قرار دیتے ہو ئے روکنے کا واضح حکم جاری کیا تھا، لیکن ایف بی آر اور کسٹم حکام کی جانب سے اس عدالتی حکم کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے تاجروں کے پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ناجائز ٹیکسوں کی نفاظ سے اجتناب کرے ، چیف کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اور سوست ڈرائی پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کو فوری طور پر کلیئر کیا جائے۔
Share this content:


