ہجیرہ: ویکسین کی عدم دستیابی ، نوجوان زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر ہجیرہ کے نواحی گاؤں ککوٹہ کا رہائشی تیرہ سالہ زین امین کو گزشتہ کل زہریلے سانپ نے ڈسا۔

جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہاسپیٹل پہنچایا گیا۔ لیکن ہسپتال میں ویکسین نا ہونے کی صورت میں اسے راولاکوٹ ریفر کیا گیا۔

جہاں نوجوان جانبر نا ہو سکا ۔

عوامی حلقوں نے نوجوان کی موت کا ذمہ دار بوسیدہ اور کرپٹ نظام کو قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کو ذمہ داران کےخلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے معصوم کے قاتلوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا  ہے۔

Share this content: