پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں عوامی تحریک کو مضبوط اور موثر بنانے کے لیے پی ایس او پیٹرول پمپ مارکیٹ باغ کے تاجران کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس 2 نکاتی ایجنڈئے پر مشتمل تھا جس میں ایک تاجر عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام اور دوسرا02 29 ستمبر کولاک ڈائون ہڑتال کا اعلان شامل تھا۔
اجلاس میں مارکیٹ کے تاجروں نے بھر پور شرکت کی۔
اجلاس میں 23 اگست نعمانپورہ کانفرنس میں شرکت کا تمام شرکاء نے عزم کیا۔
اجلاس میں پی ایس او پٹرول پمپ کی تینوں مارکیٹوں پر مشتمل تاجر ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
نومنتخب کمیٹی ممبران اور تاجروں نے عوامی حقوق تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کا اجتماعی موقف اپنایا۔
اجلاس میں 29 ستمبر کے لاک ڈاون کے حوالے سے نو منتخب کمیٹی ممبران اور تاجروں نے کہا کہ عوامی تحریک میں اپنے ماضی کے کردار کو جاری رکھتے ہوئے زیادہ منظم اور جاندار شٹر ڈاون کریں گے۔ عوامی تحریک کے ہر اس فیصلے کیساتھ چٹان کی طرح کھڑئے رہیں گے جو فیصلہ عوامی مفاد میں اور عوام کی نجات کے لیے ہو گا۔
بعد ازاں کمیٹی ممبران کی میٹنگ میں طے پایا کہ پی ایس او پٹرول پمپ تاجر ایکشن کمیٹی ماھانہ بنیادوں پر اپنے مسائل کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کرئے گی۔
Share this content:


