پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ کے خواتین ایکشن کمیٹی کے ممبران کرن کنول اور رابعہ رفیق نے اپنے ایک بیان میں عباس پور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما کی تحریک میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے کی گئی گفتگو کی پرزور مذمت کی ۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین اِس تحریک میں متحرک کردار ادا کرتی آئی ہیں، ہر احتجاج میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ بطور انسان خواتین کا حق ہے کہ وہ سماج کی تعمیر و ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔ جب تک ہم انہیں برابر کا انسان تسلیم نہیں کریں گے، ان کے حقوق فراہم نہیں کریں گے تب تک یہ معاشرہ ترقی و خوشحالی سے محروم رہے گا۔ جیسے گھر عورت سے بنتا ہے ایسے ہی معاشرہ بھی عورت سے بنتا ہے اور جب عورت پسماندہ ہو گی یہ معاشرہ بھی پسماندہ ہی رہے گا۔
Share this content:


