راولاکوٹ: طلبا کی رہائی کیلئے کفن پوش مارچ ،تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ بھی جاری

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں اسیر طلبہ کی رہائی اور جعلی مقدمات کے خلاف چودہ طلبہ نے 48 گھنٹوں سے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی راولاکوٹ اور انجمن تاجران راولاکوٹ نے ریلی کی شکل میں احتجاج میں شمولیت کرنے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچے۔

یاد رہے 14 اگست کی شب، راولاکوٹ سٹیڈیم میں کشمیری نعرے لگانے پر طلبہ پر جعلی مقدمات درج کیے گئے اور متعدد طلبہ گرفتار کیے گئے۔

جس پر طلباء تنظیموں، ایکشن کمیٹیز اور انجمن تاجران نے بھرپور مذمت کی اور طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی کال دے دی لیکن انتظامیہ کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگی۔

گزشتہ شب تین طلبہ تشویش ناک صورتحال میں ہسپتال بھی پہنچائے گئے۔

آج طلبہ نے کفن پہن کر راولاکوٹ کہچری سے سی ایم ایچ تک مارچ کیا۔

Share this content: