پاکستان نے جموں کشمیر میں نوجوانوں کے قتل کا مربوط سلسلہ شروع کیا ہے، حبیب رحمان

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی(جے کے پی این پی) کے رہنما حبیب رحمان نے اپنے ایک بیان میں راولاکوٹ میں طلبہ پر ریاستی تشدد کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ قابض کے خلاف اٹھ کھڑا ہو۔

انہوں نے ریاست جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نسلوں اور مستقبل کو بچانے کے لئے گھروں سے نکلیں اور قابض ریاست کے خونی ہاتھوں کو روکیں ورنہ یہ قابض اور ظالم طاقتیں سب کچھ برباد کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ قبضہ گیریت نے منصوبہ بندی کے تحت نوجوانوں کو قتل اور تشدد کرنے کا مربوط سلسلہ شروع کر رکھا ہے، چپ رہنا جرم ہو گا ۔

Share this content: