پاکستان کے زیرانتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں خواتین ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فورم سے خواتین کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں خواتین ایکشن کمیٹی باغ کے ممبرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں دو ایجنڈوں "29 ستمبر کی تیاریاں” اور "ماہانہ خواتین سٹڈی سرکل” پر گفت و شنید کے بعد مندرجہ ذیل فیصلے کیے گئے:
1۔ 29 ستمبر کی تیاریوں کے سلسلے میں خواتین ایکشن کمیٹی کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا اور 29 ستمبر کے ملک گیر احتجاج میں خواتین کی بھرپور شرکت ہوگی۔
2۔ ماہانہ بنیادوں پر سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا جائے گا جو ہر مہینے کے آخری جمعہ، بوقت دن 12:30 تا 1:30 ہو گا۔
3۔ خواتین ایکشن کمیٹی راولاکوٹ طلباء پر ریاستی تشدد، بوگس ایف آئی آر، جعلی مقدمات کو مسترد کرتی ہےاور ریاست کی سفاکیت کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ خواتین ایکشن کمیٹی باغ طلبہ اور جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اس نسبت کیے گئے ہر فیصلے پر عمل پیرا ہو گی۔
Share this content:


