پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باغ میں خواتین ایکشن کمیٹی کی وفد نے طلبا کی طرف سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی.
باغ طلباء نے راولاکوٹ طلباء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ آج کا کیمپ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ ہے جو شام 4 بجے تک ہے اس کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، انجمن تاجران اور ترقی پسند قوتوں سے میٹنگ کر کے اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔
شرکاء احتجاج نے راولاکوٹ طلباء پر ریاستی تشدد، کریک ڈاؤن اور جعلی مقدمات کی بھرپور مذمت کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ طلباء اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے جو بھی لائحہ عمل طے کیا گیا ہم اس پر عمل پیرا ہونگے۔
Share this content:


