کاشگل نیوز کی انگلش ویب سائٹ کی لانچنگ عنقریب

پاکستان میں مظلوم ومحکوم اقوام بالخصوص جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے قائم کردہ اردو نیوز پورٹل "کاشگل نیوز” کی انگریزی ویب سائٹ جلد ہی لانچ کی جائے گی۔

کاشگل نیوز ایک آزاد نیوز پورٹل پلیٹ فارم ہے جو جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام مظلوم ومحکوم اقوام کی آواز ہے۔

پاکستان سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کاشگل نیوز کی اردو ویب سائٹ کی خاصی پذیرائی کے بعد اب ادارے نے اس کی انگلش میڈیم ویب سائٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

اپنے ابتدا سے "کاشگل نیوز”نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پر اپنا فوکس برقرار رکھااور محکوم و مظلوم عوام کی آواز کو دنیاتک پہنچانے میں ایک ذمہ دارانہ صحافتی کردار نبھایاہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان جسے پاکستان کی مین اسٹریم میڈیا میں کوئی جگہ نہیں دی جاتی کاشگل نیوز نے اس خلا کو پر کرنے کی اپنی سعی کی اور عوامی مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے سمیت ریاست پاکستان کی جانب سے دبائی جانے والی سیاسی و سماجی آوازوں کوزندہ رکھا۔

Share this content: