جموں کشمیر : گرفتار طلبا رہا، پہیہ جام و شٹر ڈائون ہڑتال ختم

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی پونچھ نے اسیر طلباء کی رہائی کے لیے پونچھ ڈویژن میں لاک ڈاؤن کی کال دی تھی۔

رات بھر مزاحمت کاروں نے رضاکارانہ طور پر روڈز بند کی، تاجران نے شٹر ڈاؤن کیے۔ پونچھ ڈویژن بھر میں تمام ادارے بند ہیں، عوام سراپا احتجاج ہے۔

طلباء کی غیر مشروط رہائی کے لیے پونچھ بھر میں جگہ جگہ احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کا انعقاد کیا گیا۔

انتظامیہ نے طلباء کو رہا کر دیا جس پر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما عمر نزیر نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا ہے تمام تاجران اپنی اپنی دکانیں کھول لیں، اور ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں سڑکوں پر چلانا شروع کر دیں، پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

Share this content: