کوٹلی (نمائندہ کاشگل نیوز | فرحان طارق)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع کوٹلی میں مزدوروں نے دریا سے ریت نکالنے پر حکومتی پابندی کے خلاف ڈی سی آفس کے باہر انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔
مظاہرین اپنے ساتھ گدھے لے کر آئے اور دفتر کے باہر کھڑا کر کے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر دریا سے ریت نکالنے پر پابندی عائد ہے تو یہ گدھے کس مقصد کے لیے رکھے گئے ہیں؟ ۔
ان کے مطابق ریت برداری پر پابندی سے سینکڑوں خاندان بے روزگار ہو گئے ہیں اور مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خدشہ ہے۔
احتجاجی مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر دریا سے ریت نکالنے کی اجازت دے تاکہ غریب طبقہ دوبارہ اپنا روزگار جاری رکھ سکے۔
Share this content:


