باغ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع باغ میں دو نوجوانوں نے ایک نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی نشانہ بنایا۔
لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث نوجوان کی شناخت عامر مشتاق ولد محمد مشتاق ، ملدیال ساکنہ ساہلیاں ملدیالاں اور اویس الیاس ولد محمد الیاس ملدیال ساکنہ ساہلیاں ملدیالاں کےناموں سے ہوگئی ہے جن کے خلاف تھانہ باغ میں ایف آئی آر درج کردی گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان میں سے اویس نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی ایف آئی آر سامنے آگئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لڑکی 3 ستمبر کی شام گھر سے کہیں چلی گئی۔ لڑکی کے والد نے سمجھا کہ لڑکی بیوٹی پارلر پر کام کرنے گئی ہے۔لیکن صبح 7:45 بجے لڑکی کے والد کو اطلاع ملی کی آپکی بچی قادرآباد ایک دکان پر ہے۔ لڑکی کا والد جب پہنچا تو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
لڑکی کا تعلق کوٹیڑہ تغلو خان سے ہے،لڑکی نے بتایا کہ ساہلیاں کے دو لڑکے اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کو سیر پور سے اٹھایاگیا اور اسے ایک خالی مکان میں لے جایاگیا جہاں لڑکی کو کھانا وغیرہ کھلایاگیا اورا سکے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔
واقعہ کامقدمہ درج کر کے کارrوائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Share this content:


