مظفرآباد: فرحان طارق /نامہ نگار کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے وارڈ نمبر دو چنار چوک میں جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام حق ملکیت، حق حکمرانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس کانفرنس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک انوکھی مثال قائم کرتے ہوئے پنڈال میں موجود حاضرین کے سوالات کے جوابات براہِ راست کور ممبران نے دیے۔
عوامی سطح پر جواب دہی کی اس روایت کو شرکاء نے بے حد سراہا۔
اس موقع پر کور ممبر شوکت نواز میر نے پاکستان زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے 53 ممبران اسمبلی کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ عوامی سوالات کا سامنا کرنے کی شروعات جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈال دی ہے۔ اگر آپ میں ہمیت ہے تو آپ بھی اپنے اجتماعات میں پنڈال سجا کر عوامی سوالات کے جواب دینے کی روایت کو آگے بڑھائیں۔
شرکاء نے کانفرنس کو عوامی نمائندگی اور شفاف سیاست کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا۔
Share this content:

