پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں چاند گرہن کا آغاز

مظفرآباد : فرحان طارق / نامہ نگار کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں آج رات چاند گرہن کا فلکیاتی مظہر شروع ہو گیا ہے۔

مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں میں چاند رفتہ رفتہ زمین کے سائے میں داخل ہو رہا ہے اور یہ منظر شہری بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث چاند گرہن واضح طور پر نظر آنا مشکل ہوگا، تاہم کھلے آسمان والے مقامات پر شہری اس نایاب منظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

چاند گرہن رات 1 بجکر 55 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور یہ سلسلہ رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یہ چاند گرہن مکمل سائنسی مظہر ہے اور اس کا کسی بھی قسم کی توہم پرستی یا منفی اثرات سے کوئی تعلق نہیں۔

Share this content: