پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے چڑھوئی میں 29 ستمبر کی غیر معینہ مدت کے لیے لاک ڈاؤن کی تیاریوں کے سلسلے میں حق ملکیت و حق حکمرانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں چڑھوئی کی عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ عوامی سمندر اپنے بنیادی حقوق و قومی سلامتی کے لیے امڈ آیا۔
یاد رہے 4 ستمبر کو چڑھوئی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی مقبوضہ جموں کشمیر کے صدر چودھری یاسین نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر بے بنیاد، جھوٹے اور غلط الزامات عائد کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کر رہا ہے۔
عوام کا جوش و خروش عوامی تحریک کو ایجنٹی کا نام دینے والوں کے لیے بہترین جواب ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے پاس اب عوام کے مطالبات تسلیم کرنے کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں۔
Share this content:


