ضلعی ہسپتال باغ تباہی کے دھانے پر، حکومت ایکشن کمیٹی تحریک کو ناکام بنانے میں مصروف

باغ ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ تباہی کے دھانے پر لیکن مقامی وزراء حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کو ناکام بنانے میں مصروف ہیں۔

باغ کی لاکھوں کی آبادی کسی مسیحا کی انتظار میں ڈاکٹر ادریس چغتائ اور ڈاکٹر راجہ آفتاب کے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال کو چوکیدار اور چپڑاسی چلا رہے ہیں۔ ایمر جنسی می ایک میڈیکل آفیسر تعینات ہے جس کی وجہ سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران باغ کے سنیئر رہنما سردار محمد شبیر خان ، سردار راشد کشمیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کے لاکھوں کی آبادی کو صحت عامہ کی بنیادی سہولیات میسر نہیں شکایات کے باجود زمہ داران نوٹس لینے سے گھبرا رہے ہیں وزیر صحت نے درجنوں حادثات رونما ہونے کے باوجود باغ ہسپتال کا دورہ تک کرنا گہوارہ نہیں کیا ایسے وزیر صحت کو فوری مستعفی ہو کر گھر چلے جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کے ڈینٹل کا شعبہ آج کل کباڑ خانے کا منظر پیش کر رہا ہے جاتے ہی پرائیویٹ کلینک میں آنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ڈاکٹر اور سٹاف موبائل پر مصروف رہتے ہیں ماہانہ لاکھوں کی مد میں غریب عوام کے ٹیکسز سے مراعات لینے والے رزق حلال کے بجائے حرام کھاتے ہیں کوئ پوچھنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کے عوامی ایکشن کمیٹی نے غریب عوام کو بھر پور ریلیف دلانے کے لیے جاندار کردار ادا کیا جس کی بنیاد پر آج وزراء اور مراعات یافتہ طبقے کی لوگ بات کو مسترد کر کے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کیا کے 22,ستمبر کی کال کو باغ کا ہر غیرت مند شہری جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے مسترد کرتا ہے 29,سمبر کو ہر غیرت مند ان گماشتوں کے خلاف باہر نکلے گا جو عوام کا استحصال کرتا ہے عوام کے ٹیکسوں پر اب کسی کو سیاسی دوکانداری چمکانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

Share this content: