گائوں نکی کیر میں ماہانہ خواتین اسٹڈی سرکل کا انعقاد

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے گائوں نکی کیر میں خواتین ایکشن کمیٹی کے زیر انتظام ماھانہ خواتین اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

اسٹڈی سرکل کا موضوع ” عوامی تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں ہڑتال” رکھا گیا جس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سرکل میں کہا گیا کہ گائوں کی خواتین طبقاتی جبر و استحصال کا شکار ہیں کیونکہ گاوں کی خواتین کا تعلق محنت کش طبقے کیساتھ ہے۔

محنت کش طبقے کی خواتین اور حکمران طبقے کی خواتین کی زندگیوں، سہولتوں، تکالیف میں واضح فرق ہے۔

تعلیم روزگار علاج پانی جیسے بنیادی مسائل گاوں کی خواتین کا روزانہ کی بنیاد پر زندگیوں کا حصہ ہیں۔

علاج کو لیکر ایک بڑا مسلہ ڈلیوری کیسیز میں ہماری 95 فیصد خواتین کے آپریشن وقت سے پہلے اس لیے کر دیے جاتے ہیں کہ آپریشن کی مد میں پیسے بٹورنہ ہوتے ہیں۔ اس بہت اہم مسلے پر آگہی مہم کی ضرورت ہے۔

ہمارا ماحول ایسا ہے کہ یہاں کوئی دو فیصد کیس ایسے ہو سکتے ہیں۔ لیکن ہمیں نفسیاتی بلیک میل کر کہ آپریشن کر دیا جاتا ہے جو ڈلیوری کے وقت سے کچھ گھنٹے پہلے ہوتا ہے اسے سمجھنا ضروری ہے اور اپنے مردوں کیساتھ ملکر جگہ جگہ اسٹڈی سرکل اور آگہی نشستوں کے ذریعے ہمیں اس مسلے کا حل نکالنا ہو گا۔

29 ستمبر لاک ڈاون کو لیکر ہم تحریک کے نہ صرف شانہ بشانہ کھڑی ہیں بلکہ تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی۔

اسٹڈی سرکل میں عوامی ایکشن کمیٹی باغ کی ممبران کرن کنول اور ایمن نے خصوصی شرکت کی۔

Share this content: